Testimonials

Duas and well wishes from:

Hadhrat Mufti Ebrahim Desai Sahib
(May Allah preserve his barakah)

I am extremely pleased and delighted at the launch of Markazul Fiqh by Mufti Bilal Hafidhahullah.

Alhamdulillah, Mufti Bilal Sahib studied the Iftaa course under me. Allah has blessed him with a good ability to issue Fatwas. He also has a passion in the field of Fatwas and thus decided to launch Markazul Fiqh to dedicate his services to the Ummah.

It is my fervent dua that Allah accept the efforts of Mufti Bilal Ishaq Hafidhahullah and may Allah grant barakah and acceptance to all his efforts. Aameen.

(Mufti) Ebrahim Desai

10 Muharram 1442, 30 August 2020

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم۔

اما بعد

دین اسلام ایک مکمل دین اور ایک مکمل ضابطہء حیات ہے۔ ایک مسلمان زندگی کے کسی شعبہ میں بھی اسکے بغیر رہنمائی نہیں پاسکتا۔ قرآن کریم انسانی دنیا کے نام اللہ کا آخری پیغام ہے، اور اللہ کے رسول محمد ﷺ آخری رسول ہے۔ اسی طرح آپ کی لائی ہوی شریعت آخری شریعت ہے۔ جو ہر زمانہ کیلئے رشد و ہدایت ہے۔ ہر شخص کے لئے دستور حیات ہے۔ خیر و شر معروف و منکر اور حلال و حرام ہر چیز واضح و بیّن ہے۔علماء و فقہاء کرام نے اپنے خون و پسینہ کو بہاکراس دین کی حفاظت کی اور اسکو پروان چڑھایا۔ اور اسلامی تاریخ میں تسلسل کے ساتھ ہر زمانہ میں مختلف علماء کرام نےاپنے زمانہ اور احوال کے مطابق عوام کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا ہے۔اور ہر زمانہ میں علماء کی ایک بڑی تعداد نے علم فقہ کو اپنی محنت اور کوشش کا مرکز بنایا ہے۔

فرمان باری تعالیٰ ہے : من يؤت الحكمة فقد اوتي خيرا كثيرا – جسے حکمت دی گئی اسکو خیر کثیر دی گئی۔

نیز فرمایا: من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين – اللہ جسکے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے۔

ان آیات کی روشنی میں فقہ کا سفر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانہ میں شروع ہوا اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے زمانہ میں نصوص میں غور و فکر اور استنباط احکام کے مختلف طریقوں سے گزرتے ہوے مکمل طور پر مدوّن ہوا اورہر زمانہ میں امت مسلمہ کی رہنمائی کرتا رہا۔

ایک عام مسلمان اس بات کا مکلف ہے کہ وہ اپنی زندگی احکام شریعت کے مطابق گزارے، ارشاد باری ہے – فسئلوا أهل الذكر ان كنتم لا تعلمون – کہ علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہ ہو۔ اور صحابہ کے زمانے سے امت میں یہ دونوں گروہ ہر وقت موجود رہے۔ عام مسلمان اسلئے خوش نصیب ہے کہ اس میں عمل بالشریعت کا جذبہ ہے، اور اہل الذکر اسلئے قابل مبارکباد ہیں کہ وہ شریعت کی روشنی میں اسکی رہنمائی کرتے ہیں ، جو فریضہ نبوی ہے – ان العلماء ورثة الأنبياء.نیز ایک مفتی جو احکام شریعت کی وضاحت کرتا ہے وہ گویا اللہ کا نائب ہوتا ہے۔ ابن القیم نے اعلام الموقعین میں لکھا ہےکہ مفتی جب حلت و حرمت کے کسی حکم کو واضح کرتا ہے اور فتوٰی دیتا ہے تو وہ رب العالمین کی طرف سے گویا اس پر دستخط کرتا ہے۔ جس طرح یہ ایک بڑے شرف کی بات ہے اسی طرح یہ ایک انتہائی نازک اور ذمہ داری کا کام بھی ہے۔

ہر زمانہ میں شریعت کی خدمت کے طریقے بدلتے رہےہیں۔ آج اکیسویں صدی میں جو جدید ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، تو ہمارے علماء ومفتیان کرام کے ذمہ ایک فرض کفایہ ہے کہ وہ بھی اپنے زمانہ کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کو کام میں لاکر دین کی خدمت میں آگے بڑھیں۔

اس سلسلہ کی ایک کڑی یہ ویب سائٹ ہے markazulfiqh.com، جسکا دس محرم الحرام ١٤٤٢ ھ یوم عاشورا کو افتتاح ہے، جو ہمارےنو جوان فاضل دوست مفتی بلال بن اسحاق جن کے اندر اللہ تعالیٰ نے خدمت دین کا جذبہ عطا فرمایا ہے، اور فقہ وفتاوٰی کی کافی سمجھ بوجھ اور شوق عنایت فرمایا ہے۔ اور مسلسل اپنے اساتذہ کرام کی نگرانی میں فتوٰی نویسی کی خدمت انجام دے رہے ہیں کی کوشش کا نتیجہ ہے، اور انکے استاذ محترم حضرت مفتی ابراہیم دیسائی صاحب دامت برکاتہم کی توجہات اور رہنمائی کا نشان ہے۔

میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ انکی اس کاوش کو قبول فرمائے، اوران کو خوب محنت اور اخلاص کی توفیق عطا فرمائے، نیز اسکو امت مسلمہ کے حق میں نافع بنائے، اور اس خدمت کو ان کیلئے دنیا و آخرت میں سرخ روئی کا ذریعہ اور ان کے والدین اور اساتذہ کے حق میں صدقہ جاریہ بنائے۔

والسلام

مفتی) عمران فلاحی)

٩ محرم الحرام ١٤٤٢, 29/08/2020

I was extremely pleased when Mufti Bilal Sahib agreed to commit to the prospect of an independent website tackling all the facets of Fiqh. Mufti Bilal has been a close colleague of mine for quite some time and I have benefited immensely from him.

It warms my heart to see this idea and dream materialise into a wonderful website at markazulfiqh.com

I make du’a to Allah that Allah Jalla wa ‘ala makes this website grow further into a complete organisation excelling in all aspects of jurisprudence, infused with the temperament and mizaj of our elders, which I so dearly love in Mufti Bilal’s character. Ameen

I would request all visitors of the website to utilise and take benefit from this effort, and make abundant du’a for everyone who works on the website for ‘aafiya in this world and the next.

Mufti Faisal al-Mahmudi

SUBSCRIBE

Subscribe to our mailing list and receive the latest posts directly to your inbox.

You have been subscribed. Please check your email to confirm your subscription.